1 مئی، 2017، 4:02 PM

ترک صدر کی مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی پیشکش

ترک صدر کی مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی پیشکش

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان  ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلے کا مذاکراتی حل پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے۔ ہندوستان کے دورہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوغان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہوا تو ترکی اس معاملے میں شامل ہوسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ  کشمیر کا مذاکرات کے ذریعہ حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا، ستر سالہ دیرینہ تنازعے کے حل سے خطے میں امن قائم ہوگا ۔

News ID 1872186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha